۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: پاکستان کے دستور میں تمام مذاھب کے لیے قانون موجود ہے نئے بل کی ضرورت نہیں ہے۔ ایسے بل حکومت کی یک طرفہ کاروائی اور کسی خاص مکتب کو خوش کرنے کے لیے منظور کیا ہے۔ ہم ایسے متنازعہ بل کو مسترد کرتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور امام جمعہ ملبورن آسٹریلیا علامہ اشفاق وحیدی نے حکومت پاکستان کی طرف سے متنازعہ بل منظور کرنے پر اپنا رد عمل دیتے ہوئے کہا: حکومت اس بل کو فوری طور پر ختم کرے کیونکہ اس سے ملک میں مزید بد امنی پھیلنے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا: ملک پاکستان میں مذہب کے لیے نئے قانون بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔ پہلے سے موجود قانون پر عمل کیا جائے۔

علامہ اشفاق وحیدی نےحکومت پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا کہ حکومت امن و امان قائم رکھنے کے لیے فوری طور بل کو مسترد کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .