حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما اور ممتاز مذھبی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے ملبورن آسٹریلیا میں ایک مقامی تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا: عصر حاضر میں دنیا کے تمام ممالک میں افراتفری پھیلانے میں کچھ عناصر سرگرم عمل ہیں جو معاشی طور پر بعض ریاستوں کو کمزور کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا: تمام مذاہب کے رہنماؤں کو چاہئے کہ وہ ایسی کالی بھیڑوں کو اپنی صفوں میں نہ گھسنے دیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: معاشرے میں نوجوان نسل کو مذہب سے آشنائی کی تعلیم اور ان کی تربیت انتہائی ضروری ہے تاکہ معاشرہ ترقی کی طرف گامزن ہو سکے۔ آج تمام طبقات کے افراد کو یکسال حقوق کی تلاش ہے جو سیاست علوی میں مضمر ہے۔