حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آسٹریلیا میں ممتاز مذہبی و سیاسی اسکالر علامہ اشفاق وحیدی نے آسٹریلیا کے دارالخلافہ کانبرا میں امام حسن (ع) سنٹر میں نماز عید کے خطبے میں عید کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج کا دن روز جزا ہے۔ فلسفہ نماز عید الفطر کہ ہم اللہ کی بارگاہ میں اپنے رب کے سامنے کھڑے ہیں۔ ایک ماہ جس میں قرآن کی تلاوت، عبادات، مناجات اور دعائیں کرتے رہے، آج عید کی صورت میں ہم اس کا نتیجہ لے رہے ہیں۔
علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: معصوم علیہ السلام فرماتے ہیں کہ "مومن کا ہر وہ دن اسے کے لیے عید کا دن ہے جس دن وہ گناہ نہیں کرتا"۔
انہوں نے کہا: عید کا دن "روزِ محاسبہ" بھی ہے۔ تزکیہ نفس اور اپنی عبادت کو قائم رکھنے کے لیے ہمیں کوشش کرنی چاہئے۔ یہ دن غزہ اور فلسطین کے مظلوم بھائیوں کی بھوک اور پیاس کو یاد کر کے ان کی مدد کرنے کا دن ہے۔
علامہ اشفاق وحیدی نے مزید کہا: معاشرے میں مشکلات اور برائیوں کے خاتمہ کے لیے نوجوان نسل کو تعلیم کے ساتھ جوڑنا اور شعور دینا ہماری اولیں ترجیح ہونی چاہئے۔ نوجوان قوم و ملت کا سرمایہ ہیں، اس سرمایہ کو محفوظ رکھنا ہماری ذمہ داری ہے۔