حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطینی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے غزہ میں گذشتہ سال 7 اکتوبر سے صیہونی حکومت کی فوج کے حملوں میں شہید اور زخمی ہونے والوں کے تازہ ترین اعدادوشمار کا اعلان کیا ہے۔
غزہ میں فلسطینی وزارت صحت کے بیان کے مطابق گذشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 33 ہزار 634 افراد شہید ہو چکے ہیں، نیز غزہ میں موجودفلسطینی وزارت صحت نے بتایا کہ ان حملوں میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 76,214 ہوگئی ہے۔
علاوہ ازیں غزہ میں فلسطینی وزارت صحت نے بتایا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت کی فوج نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی میں مقیم فلسطینیوں کے خلاف 8 حملے کئے ہیں ہے۔
اس فلسطینی تنظیم کے بیان کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران غزہ کی پٹی پر اسرائیلی فوج کے حملوں کے نتیجے میں 89 فلسطینی شہید اور 120 زخمی ہوئے ہیں۔