۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجت الاسلام عباسی

حوزہ/ جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ نے حوزہ علمیہ اور مدارس کے منتظمین اور ذمہ داران کے نام تہنیتی پیغام بھیج کر عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جامعۃ المصطفی العالمیہ کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین علی عباسی نے حوزہ علمیہ اور مدارس کے منتظمین اور ذمہ داران کے نام تہنیتی پیغام بھیج کر عید الفطر کی مبارکباد پیش کی۔

پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

حوزات علمیہ اور مدارس کے معزز منتظمین اور عہدیداران

سلام علیکم

اللہ تعالیٰ آپ کی عبادتوں کو قبول فرمائے اور رمضان المبارک میں کی گئی تمام دعاؤں کو شرف قبولیت عنایت فرمائے، اور فلسطین کے مظلوم اور مزاحمتی محاذ کو سلام بھی سلام پیش کرتے ہیں اور غزہ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ساتھ ہی طلاب عزیز اور علماء کرام کی خدمت میں عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ امت اسلامیہ کے مسائل کو حل فرمائے ، سب کو سلامت رکھے و کامیابی و کامرانی عنایت فرمائے۔

علی عباسی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .