۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
حماس

حوزہ / تحریک حماس نے فلسطینی قوم ، فلسطینی استقامت ، مسلم امہ اور عرب اقوام کو عید سعید فطر کی مبارک باد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تحریک حماس نے ایک بیان جاری کرکے فلسطینی قوم، فلسطینی استقامت، مسلم امہ اور عرب اقوام کو عید فطر کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عید کا زمانہ اتحاد و یکجہتی اور غاصبوں کو نکال باہر کرنے اور انہیں نابود کرنے کے لئے استقامت و پائیداری کا زمانہ ہونا چاہئے۔

تحریک حماس کے بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سال عید فطر ایسی حالت میں آئی ہے کہ فلسطینی قوم و استقامت پورے چھ مہینے سے امریکی حمایت یافتہ نسل کش غاصب اسرائیلی فوج کا مقابلہ کر رہی ہے جبکہ عالمی برادری خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔

ہم غزہ کے صابر، بہادر اور ثابت قدم عوام کو اس عید کی مبارکباد دیتے ہيں اور اس جنگ میں مسجدالاقصی کے دفاع میں جام شہادت پیش کرنے والے شہداء پر درود بھیجتے ہيں اور زخمیوں و بیماروں کی شفاء کے لئے دعاگو ہيں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .