۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ طوفان الاقصیٰ آپریشن اور صیہونی حکومت پر اسلامی جمہوریہ کے حملے کی پیشین گوئی کرنے والے موساد کے سابق جاسوس نے کہا کہ صہیونی حکومت بھی رومی سلطنت اور چنگیز خان کی طرح ختم ہو جائے گی اور ہمیشہ کے لیے صفحہ ہستی سے مٹ جائے گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، موساد کے سابق جاسوس مشکا بین ڈیوڈ جو کہ استعفیٰ دینے کے بعد ناول نگار بن گیا تھا اس نے ہی صیہونی حکومت پر حماس کے حملے اور ایران کے تل ابیب پر فضائی حملے کی پیشین گوئی کے بعد اب اسرائیلی حکومت کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔

موساد کے اس سابق جاسوس نے 2017 میں شائع ہونے والی اپنی کتاب "شارک" میں لکھا تھا: ایک ایسی جنگ ہوگی جو غزہ کے قریب صہیونی بستیوں پر حماس کے حملوں سے شروع ہوگی اور یہ جنگ اسرائیل اور اسلامی جمہوریہ ایران کے درمیان کشیدگی پر ختم ہوگی۔

7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن کے بعد یہ کتاب ان کی بیسٹ سیلر بن گئی۔

العربیہ چینل کے مطابق 12 سال تک موساد کے لیے کام کرنے والا بین ڈیوڈ اچھی طرح جانتا ہے کہ اسرائیلی کی فوج یا انٹیلی جنس ایجنسیاں ناکام ہو سکتی ہیں۔

اس نے 1997 میں اردن میں اس زمانے کے حماس کے سیاسی سربراہ خالد مشعل کو قتل کرنے کے لیے موساد کی ناکام کارروائی میں حصہ لیا تھا، اس کے بعد 1999 میں خالد مشعل کے ناکام قتل کے بعد ان کا نام سامنے آگیا جس پر اس نے موساد چھوڑ دیا اور عبرانی میں 20 کتابیں لکھیں۔

انہوں نے صیہونی حکومت کے مستقبل کے بارے میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا: "اسرائیل کے لوگ 3 ہزار سال یا شاید اس سے بھی زیادہ زندگی بسر کر چکے ہیں، لیکن رومی سلطنت کو دیکھیں، چنگیز خان کو دیکھیں... وہ جلد یا بدیر اس صفحہ ہستی سے ختم ہوگئے"۔

اس نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ "میرا نقطہ نظر اور تجربہ مجھے بتاتا ہے کہ اسرائیل ہمیشہ موجود نہیں رہے گا"۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .