۲۶ آذر ۱۴۰۳ |۱۴ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 16, 2024
سید صدر الدین قبانچی

حوزہ/ نجف اشرف کے امام جمعہ نے کہا: اسرائیل پر ایران کا حملہ ایک قطعی اور واجب عمل تھا اور ہم اس قانونی حملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی نے رمضان المبارک کی تعطیلات کے بعد اپنے درس خارج کے پہلے دن کہا:اسلامی جمہوریہ ایران کا اسرائیل پر میزائل حملہ ایران کا حق تھا، کیوں کہ جب تک دشمن کو سبق نہ سکھا دیا جائے وہ جرائم سے باز نہیں آنے والا۔

انہوں نے کہا: عالمی کفر کے ساتھ ہماری جنگ ایک حقیقی اور فیصلہ کن جنگ ہے جس میں اسلام یا تو جیتے گا یا ہارے گا، نجف اشرف کے حوزات علمیہ کو دینی اور سیاسی تبلیغ میں بڑ چڑھ کر حصہ لے کر اس معرکے میں شریک ہونا چاہئے۔

نجف کے امام جمعہ نے اس بات پر تاکید کرتے ہوئے کہ ہم صیہونی حکومت پر ایران کے اس قانونی حملے میں اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ ہیں ، کہا: یہ حملہ یقیناً واجب تھا اور ہم ان کی فتح کے لیے دعاگو ہیں۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیج پر آیت ((وَلَکُمْ فِی الْقِصَاصِ حَیَاةٌ)) کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا: ہم خیبر شکن کے ماننے والے ہیں اور اسرائیل کو نابود ہو جانا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .