۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
الشيخ أحمد قبلان

حوزہ/ سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے آپریشن ’’وعدہ صادق‘‘ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی شیعہ عالم دین حجۃ الاسلام شیخ احمد قبلان نے کہا: اسرائیل ایران کے قدموں تلے ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی ایران کے آپریشن ’’وعدہ صادق‘‘ پر اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے لبنانی شیعہ عالم دین و مفتی مذہب جعفری حجۃ الاسلام شیخ احمد قبلان نے کہا: اسرائیل ایران کے قدموں تلے ہے، اور حقیقت تو یہ ہے کہ عالم اسلام اور مشرق وسطیٰ کی عزت تہران نے بچائی ہے۔

انہوں نے ایک بیان میں کہا: ایران کے چند منٹ کے حملوں میں ہی صیہونی حکومت کاغذی شیر کی طرح دکھائی دے رہا تھا، جب کہ وہاں امریکی اور یورپی فوج بھی تعینات تھیں لیکن ان کو اپنی تاریخ کی بدترین شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

شیخ قبلان نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا: واشنگٹن کی دہشت گرد حکومت، یورپ کے بیشتر ممالک اور بعض عرب ممالک (جنہوں نے تل ابیب کے دفاع میں حصہ لیا) بوسیدہ اور بوڑھی لاشوں کی طرح نظر آئے، نئے مشرق وسطیٰ میں صرف ایران ہی طاقت کا مرکز نظر آتا ہے اور واشنگٹن اور یورپ کی ناکام حکومتوں کی حمایت کے باوجود ایسا لگتا ہے کہ اسرائیل اور اس کی سلامتی ایران کے قدموں تلے ہے۔

اس لبنانی شیعہ عالم نے کہا: اسرائیل اور اس کے اتحادیوں کے قلعے خیبر نامی میزائلوں کے مقابلے میں ایک کاغذ سے زیادہ کچھ نہیں تھے، نیتن یاہو اور اس کے تمام فوجی اور سیاسی رہنما نہایت ہی ذلیل و خوار ہوئے، کیونکہ اس خیبر نے اسی خیبر کی یاد کو تازہ کر دیا جس میں امام علی علیہ السلام نے اپنی شجاعت کا مظاہرہ کیا تھا، تل ابیب اس وقت سلامتی کونسل کی قبرستان بنا ہوا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .