۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
آیت اللہ اعرافی

حوزہ/ امام جمعہ قم نے کہا: شام میں صہیونی حکومت کی شرارتوں کا جواب دینے کے لیے ایران کا آپریشن بالکل بجا تھا اور بین الاقوامی قوانین مبنی یہ ایک جائز دفاعی آپریشن تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ کے امام جمعہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے آج قم المقدسہ میں نماز جمعہ کے خطبوں میں آپریشن وعدہ صادق کو سراہتے ہوئے کہا: اس آپریشن نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا اور خطے اور دنیا کی مساوات کو بدل کر رکھ دیا۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا: شام میں صہیونی حکومت کی شرارتوں کا جواب دینے کے لیے ایران کا آپریشن بالکل بجا تھا اور بین الاقوامی قوانین مبنی یہ ایک جائز دفاعی آپریشن تھا۔

انہوں نے مزید کہا: یہ آپریشن بالکل صاف اور واضح تھا اور ساتھ ہی حیران کن نہیں تھا، بہت پہلے سے اس حملے کی نشاندہی کی جا چکی تھی، یہی بات ایران کی مسلح افواج کی بہادری کی علامت ہے۔

قم المقدسہ کے امام جمعہ نے مزید کہا: یہ آپریشن صبر اور بصیرت کے ساتھ اور براہ راست انجام دیا گیا، اسے پراکسی فورسز کے ذریعے انجام نہیں دیا گیا، البتہ یہ بات کہنا صحیح بھی نہیں ہے کہ مزاحمتی محاذ ایران کی پراکسی قوتیں ہیں، بلکہ یہ قوتیں اپنے خود مختار ہیں اور مستقل ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: یہ آپریشن ایسے حالات میں کیا گیا جب امریکہ، برطانیہ اور خطے کے غدار ممالک ایران کے حملے روکنے کے لئے پوری کوشش میں لگے ہوئے تھے، یہ حملہ سرحدوں سے باہر اور ایران کے دفاع میں کیا گیا تھا۔

مجلس خبرگان رہبری کے رکن نے مزید کہا: دنیا نے خود کہا کہ اسرائیل کی ڈیفنس سسٹم جیسے آئرن ڈوم اور دوسرے دفاعی سسٹم کو ایرانی میزائلوں نے تباہ کر دیا ہے۔

حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ نے کہا: وعدہ صادق آپریشن نے میں قابض صہیونی حکومت کی سیاسی، اقتصادی اور دفاعی بالادستی کو خاک میں ملا دیا۔

انہوں نے کہا: جب رہبر معظم انقلاب نے اطمینان سے کہا تھا کہ اسرائیل کو سزا دی جائے گی، تو دشمنوں نے ہرگز نہیں سوچا تھا کہ اتنا بڑا حملہ کیا جائے گا۔

آیت اللہ اعرافی نے کہا: ایرانی عوام رہبر معظم کے تابع اور مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس راہ میں ثابت قدم رہیں گے اور لبیک یا رسول اللہ (ص) اور لبیک یا حسین (ع) کا نعرہ لگاتے رہیں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .