حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے انٹرویو میں ولایت انٹرنیشنل ٹی وی نیٹورک کے سرپرست حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر علوی نے ایران پر صہیونی حملوں کی وجہ، مغربی ممالک کی صہیونی جرائم و مظالم کی حمایت، وعدہ صادق 3 کی کامیابیاں، لوگوں کی انقلاب اور مسلح فورسز سے وابستگی اور حمایت اور میڈیا کا دشمن کے نفسیاتی حملوں سے مقابلہ کے طریقۂ کار جیسے موضوعات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا: آج غاصب اور بچوں کی قاتل حکومت اسرائیل اپنے بقا کی جنگ لڑ رہا ہے اور اپنی اس بقا کو جنگ اور کون خرابے میں ہی پنپتا دیکھتا ہے۔
حجت الاسلام علوی نے کہا: طوفان الاقصی آپریشن کے بعد سے دنیا نے صہیونی مظالم کو مشاہدہ کیا جس نے مغربی ممالک اور عالمی امن اور انسانی حقوق کے جھوٹے دعویداروں کی بے جا حمایت میں دو سال سے کسی بھی قسم کے ظلم کی اعتنا کرتے ہوئے معصوم بچوں اور خواتین سمیت ہسپتال، اسکولز وغیرہ تک کو نہ چھوڑا۔
انہوں نے مزید کہا: ان دو سالہ مظالم کی وجہ سے یہ غاصب ریاست پوری دنیا میں بدنام ہوئی اور باشعور اور باغیرت معاشروں نے ان جرائم کی کھل کر مذمت کی اور اب الحمد للہ وعدۂ صادق آپریشن 3 بھی اگر کہا جائے تو دنیابھر کا جائز مطالبہ تھا جس نے کفار کو ذلیل کیا اور مسلمانوں کی عزت کا باعث بنا اور دشمنانِ اسلام کے اندر ناامیدی کو ایجاد کیا۔
ولایت انٹرنیشنل ٹی وی کے سرپرست نے کہا: الحمد للہ ملت ایران نے انقلاب اسلامی اور اپنی مسلح فورسز کی بھرپور حمایت اور اپنی بیداری کا ثبوت دیا اور صہیونی دشمن کے کسی بھی مذموم اور شوم اقدام کا بھرپور جواب دینے اور ارض وطن کی پاسداری کے لئے کسی بھی قسم کے اقدام سے گریز نہ کرنے پر اصرار کیا۔ البتہ دنیا بھر کے غیور مسلمانوں نے بھی اس صہیونی ظالم و غاصب ریاست کو سبق سکھانے اور اس کینسر کے پھوڑے کی عقل ٹھکانے لگانے کی ضرورت پر زور دیا۔
انہوں نے کہا: ان سب امور میں میڈیا کی ذمہ داری انتہائی اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ میدان جنگ ہے جس میں انتہائی سمجھداری اور ہوشیاری کا ثبوت دینا چاہئے۔ نفسیاتی طور پر ان دنوں میں لوگ ہر لحظہ نئی اخبار اور اپڈیٹس سننا چاہتے ہیں پس جو میڈیا سست رفتاری سے عمل کرے گا اور اپڈیٹ نہیں ہو گا وہ بہت پیچھے رہ جائے گا۔ اسی طرح طلبہ اور علماء و مبلغین کرام کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ حقائق کو لوگوں تک پہنچائیں اور جہادِ تبیین کے ذریعہ دشمن کے نفسیاتی حربوں کا مقابلہ کریں اور لوگوں اور معاشرہ میں امید کی فضا قائم کریں۔









آپ کا تبصرہ