اتوار 21 ستمبر 2025 - 18:17
عراقی عالم دین کی اپیل؛ جھوٹ اور فریب پر مبنی میڈیا کا بائیکاٹ کیا جائے

حوزہ/ عراق کے نامور عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے جھوٹ اور فریب پر مبنی میڈیا کو امت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ذرائع ابلاغ کا بائیکاٹ کریں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق کے نامور عالم دین آیت اللہ سید محمد تقی مدرسی نے جھوٹ اور فریب پر مبنی میڈیا کو امت کے لیے سب سے بڑا خطرہ قرار دیتے ہوئے عوام سے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے ذرائع ابلاغ کا بائیکاٹ کریں۔

آیت اللہ مدرسی نے کربلا میں اپنے ہفتہ وار درس اخلاق سے خطاب کے دوران کہا کہ آج میڈیا دنیا بھر میں افکار کو کنٹرول کرنے والی "اصل طاقت" بن چکا ہے، جو مکاری اور چالاکی کے ساتھ جھوٹ پھیلا کر مظلوم اقوام کو فکری غلامی میں جکڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ ہمارے خطے میں موجود مزدور میڈیا، استبدادی حکومتوں کے جرائم اور ان کے ذریعے عوامی وسائل کی لوٹ مار کو چھپاتا ہے، جبکہ اس کے برعکس محکوم اور مظلوم ممالک کی مشکلات کو بڑھا چڑھا کر پیش کرتا ہے تاکہ اصل مجرموں کے جرائم پس منظر میں چلے جائیں۔

آیت اللہ مدرسی نے کہا کہ شیعہ میڈیا نے ہمیشہ تاریخ میں طاغوتوں کو للکارا ہے اور ان کے مقابلے میں زیادہ اثر و رسوخ کا حامل رہا ہے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ میڈیا کے محاذ پر ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے، جھوٹے میڈیا کو مسترد کیا جائے اور صرف ان حقائق پر بھروسہ کیا جائے جنہیں خود انسان اپنی آنکھوں سے دیکھے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اللہ پر توکل اور استقامت کے ساتھ میڈیا کے اس استبدادی جال کو توڑنا ہوگا اور باطل کے پروپیگنڈے کے سامنے حقیقی حقائق کو نمایاں کرنا ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha