۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
كتائب سيد الشهداء

حوزہ/ ایران میں سید الشہداءؑ بٹالین کے نمائندے حسن العبادی نے کہا:اسلامی جمہوریہ ایران کا آپریشن ’’وعدہ صادق ‘‘صیہونی حکومت کی جارحیت کا ایک کامیاب اور فیصلہ کن جواب تھا، اور اس آپریشن نے عالمی خارجہ پالیسی کا توازن بدل کر رکھ دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اب جب کہ دمشق میں ایرانی قونصل خانے کو صہیونی حکومت کی جانب سے نشانہ بنانے کے جواب میں ایران کے وعدہ صادق آپریشن کی کامیابی کو کئی دن گزر چکے ہیں، پھر بھی دنیا کے سیاسی اور میڈیا حلقوں میں اس کارروائی کا تجزیہ و جائزہ جاری ہے۔

بہت سے مغربی ایشیائی ماہرین کے مطابق، یہ آپریشن مغربی ایشیا کی تاریخ کا ایک اہم موڑ ہے اور اس نے کئی عالمی اور علاقائی مساوات کو تبدیل کر دیا۔

اس سلسلے میں ایران میں سید الشہداء بٹالین ( کتائب سید الشہداء -عراق)کے نمائندے شیخ حسن العبادی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے بین الاقوامی رپورٹر کو انٹرویو دیتے ہوئے وعدہ صادق آپریشن کی کامیابی کے اہم ترین اثرات کو بیان کیا ہے۔

ایران میں سید الشہداء بٹالین کے نمائندے شیخ حسن العبادی نے حوزہ نیوز کی بین الاقوامی سروس کے ساتھ ایک انٹرویو میں، مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں سپاہ پاسداران کے میزائل اور ڈرون آپریشن کی اہمیت کی طرف اشارہ کیا اور کہا: اسلامی جمہوریہ ایران کا آپریشن ’’وعدہ صادق ‘‘صیہونی حکومت کی جارحیت کا ایک کامیاب اور فیصلہ کن جواب تھا، اور اس آپریشن نے عالمی خارجہ پالیسی کا توازن بدل کر رکھ دیا۔

انہوں نے مزید کہا: اس آپریشن کی کامیابی سے پوری دنیا کی حکمت عملی بدل جائے گی، کیونکہ مغربی میڈیا نے اس سے پہلے دنیا کو دکھایا تھا کہ صیہونی حکومت ایک ناقابل تسخیر حکومت ہے ۔

حسن العبادی نے کہا: ان مغربی میڈیا نے مشرق وسطی کے عوام کا کبھی احترام نہیں کیا اور اسلامی ممالک کے اندرونی حالات کو ہوا دینے کی کوشش کی، لیکن اب یہ زمانہ بدل چکا ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .