۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
دیدار شیخ ابراهیم زکزاکی با فعالان مذهبی نیجریه

حوزہ/ نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے کہا: میں اسرائیل پر ایران کے حملے سے اس قدر خوش ہوا کہ میری آنکھوں سے اشک جاری ہو گئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ حجۃ الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے عید فطر کی مناسبت سے منگل 7 شوال کو نائیجیریا میں مذہبی اداروں کے عہدیداروں اور سماجی کارکنوں سے ملاقات کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں "وعدہ صادق" آپریشن کا ذکر کرتے ہوئے کہا:اسرائیل پر ایران کے حملے نے دنیا کے تمام مستضعفین، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب سے رہا ہو، ان سب کے دلوں کو خوشحال کر دیا اور ان کے دلوں میں امید پیدا کی۔

انہوں نے مزید کہا: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا اسرائیل پر حملہ ہی صہیونی حکومت کو اس کے جرائم سے روک سکتا تھا، اس حملے نے یہ پیغام دیا کہ اگر اس حکومت نے اب تک ہمیں دھمکیاں دی ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ وہ ہمارحملے کا مزہ چکھیں۔

نائیجیریا کی تحریک اسلامی کے سربراہ نے مزید کہا:لوگوں کے ذہن میں اسرائیل کی فوج کا ناقابل تسخیر ہونے کا جو وہم چھایا ہوا تھا، ایران نے اس پر حملہ کر کے اس وہم کو ختم کر دیا اور بتا دیا کہ لوگوں نے جو کچھ سوچ رکھا تھا وہ محض ایک خواب اور خیالی تصور تھا۔

انہوں نے اپنی گفتگو کو جاری رکھتے ہوئے کہا: پہلے جب کوئی مجھ سے کہتا تھا کہ میں نےمیرے خوشی سے آنسو نکل آئے تو میں اس پرتعجب کرتا تھا کہ یہ کیسے ہو سکتا ہے! لیکن جب میں نے سنا کہ ایران نے شام میں اپنے قونصل خانے پر ہوئے اسرائیل کے حملے کا جواب دیا ہے تو میں بہت خوش ہوا اور خوشی کے آنسو رو پڑا۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ ہر سال منعقد ہونے والے اس اجلاس میں گزشتہ سال کے حوادث اور واقعات پر بحث کی جاتی ہے اور اسی کی بنیاد پر آئندہ سال کے لیے تحریک اسلامی کی پالیسی تیار کی جاتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .