۱۲ تیر ۱۴۰۳ |۲۵ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jul 2, 2024
الشيخ إبراهيم الزكزاكي + آية الله اليعقوبي

حوزہ/ شیخ ابراہیم زکزاکی نے کہا: دشمنان اسلام کی جہالت، ان کے تعصب اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے بارے جھوٹی افواہوں اور بے جا نسبتوں نے افریقہ میں مذہب تشیع کی ترویج میں نمایاں اثر ڈالا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام و المسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے نجف میں آیت اللہ شیخ محمد یعقوبی کے دفتر میں ملاقات کے دوران کہا: دشمنان اسلام کی جہالت، ان کے تعصب اور مکتب اہل بیت علیہم السلام کے بارے جھوٹی افواہوں اور بے جا نسبتوں نے افریقہ میں مذہب تشیع کی ترویج میں نمایاں اثر ڈالا، کیوں کہ لوگ ان افواہوں کو سننے کے بعد اس کی تصدیق کے لئے جاتے ہین اور جب ان کو ایسی کوئی چیز نہیں ملتی جو دشمنوں نے مکتب اہل بیت علیہم السلام کی طرف منسوب کی ہے، تو اس مذہب حقہ کو قبول کر لیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: یہی وجہ رہی ہے کہ گزشتہ تقریباً 45 سالوں کی مدت میں ایک ملین سے زیادہ لوگ خدا کے فضل سے شیعہ مذہب کی طرف مائل ہوئے ہیں اور انہوں نے مذہب تشیع کو اختیار کر لیا ہے۔

اس ملاقات میں آیت اللہ یعقوبی نے حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ زکزاکی اور نائیجیریا کے شیعوں کے صبر و استقامت کی بھی تعریف کی اور کہا: افریقہ کے شیعوں نے مذہب تشیع کی خاطر بہت ہی مصائب و آلام برداشت کئے ہیں اور کو اس کے لئے بھاری قیمت ادا کرنی پڑی ہے، امام حسین علیہ السلام نے فرمایا: "چوں کہ خدا دیکھ رہا ہے اس لئے مجھے یہ مصیبتیں آسان لگتی ہیں" خدا کے فضل و کرم سے ان مشکلات اور رکاوٹوں کا ایک بڑا حصہ برطرف ہو گیا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .