حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی تحریک اسلامی نائجیریا اور شیخ ابراہیم زکزاکی کے نام سے نجف اور کربلا کے درمیان عمود (پول) نمبر 763 پر موکب کا اہتمام کیا گیا ہے۔
اس موکب میں ملک نائیجیریا کے طلباء اور علماء کا ایک گروپ روزانہ فارسی اور عربی زبانوں میں لوگوں کے سوالات اور شبہات کا جواب دے گا، اور کہا جا رہا ہے کہ یہ موکب اربعین حسینی کے دوسرے دن بھی جاری رہے گا۔
واضح رہے کہ اس سال حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی اربعین حسینی کے لئے عراق میں موجود ہیں اور اسی طرح تحریک اسلامی نائجیریا کے بعض ارکان بھی ان کے ہمراہ آئے ہوئے ہیں۔