۲۲ آذر ۱۴۰۳ |۱۰ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 12, 2024
سفر شیخ زکزاکی به عراق

حوزہ/ شیخ زکزاکی نے نائجیریا اور افریقہ کے ممتاز علماء کے ہمراہ نجف اشرف میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے آیت اللہ حسینی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نائجیریا کی تحریک اسلامی کے رہنما حجۃ الاسلا والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی نے عراق میں رہبر معظم انقلاب کے نمائندے آیت اللہ سید مجتبیٰ حسینی سے ملاقات کی اور دنیائے اسلامی میں جاری حالات و واقعات، خصوصاً افریقہ سے متعلق امور پر گفتگو کی۔

اس ملاقات کے دوران، عراق میں ولی فقیہ کے نمائندے نے شیخ زکزاکی کی صحت و سلامتی پر خوشی کا اظہار کیا اور نجف میں تعلیم حاصل کرنے والے افریقی طلباء کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔

نائجیریا کے اس شیعہ رہنما نے عراق میں رہبر معظم انقلاب کے دفتر کی سرگرمیوں اور حمایتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

دونوں رہنماؤں نے اس ملاقات میں دنیائے اسلامی کی موجودہ صورتحال اور خاص طور پر افریقہ سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .