۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
آیت اللہ العظمی شیخ بشیر نجفی+ حجۃالاسلام شیخ زکزاکی

حوزہ/ آيت الله العظمیٰ حافظ بشيرحسين نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کا ان کے وفد کے ہمراہ پُرتپاک خیر مقدم کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آيت الله العظمیٰ حافظ بشيرحسين نجفی نے اپنے مرکزی دفتر نجف اشرف میں تحریک اسلامی نائیجیریا کے سربراہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ ابراہیم زکزاکی کا ان کے وفد کے ہمراہ پُرتپاک خیر مقدم کیا۔

آیت اللہ العظمی حافظ شیخ بشیر نجفی نے مہمان وفد سے عمومی طور پر اور پورے افریقی ممالک اور خاص طور پر نائیجیریا میں شیعوں کی حالیہ صورتحال اور ان کو درپیش معاملات کو سنا اور وہاں کے مومنین کرام کے لئے کچھ پدرانہ نصیحتیں اور ضروری ارشادات پیش فرمائے۔

انہوں نے حقیقی اسلام محمدی کی خدمت کے مقصد سے کی جانے تمام تر کوششوں کو سراہا، اسی طرح مہمان وفد نے قیمتی بھی وقت دینے پر آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .