۶ مهر ۱۴۰۳ |۲۳ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 27, 2024
بشیر نجفی

حوزہ/ آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں موصل شہر سے آنے والےحشد شعبی کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کی باقیات کا تعاقب جاری رکھیں اور عراقی سرزمین کو ہر اس چیز سے پاک کریں جس سے ملک اور اس کے لوگوں کی سلامتی کو خطرہ ہو ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آيت الله العظمیٰ الحاج حافظ بشيرحسين نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف عراق میں موصل شہر سے آنے والےحشد شعبی کے ایک وفد کے ساتھ ملاقات میں اس بات پر زور دیا کہ وہ تکفیری دہشت گرد گروہوں کی باقیات کا تعاقب جاری رکھیں اور عراقی سرزمین کو ہر اس چیز سے پاک کریں جس سے ملک اور اس کے لوگوں کی سلامتی کو خطرہ ہو ۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراق محاذ جنگ پر بہائے گئے پاکیزہ خون سے آزاد ہوا، انہوں نے بہادروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا ہر قدم علیؑ و حسینؑ کے عراق کی خاطر ہونا چاہئے اور آپ اس ملک کی حفاظت کر رہے ہیں کہ جو عتبات عالیات اور مقامات مقدسہ کی سرزمین ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آپ کا ہر عمل رضائے الٰہی کے حصول کے لئے ہو اور روز و شب اپنے نفس کا محاسبہ کرتے رہیں اور اگر کوئی غلطی سرزد ہو گئی ہے تو توبہ کریں اور خدا سے طلب مغفرت کریں تاکہ خود کا شمار متقیوں میں کرا سکیں، اس لئے کہ اعمال صرف متقیوں کے قبول کئے جائیں گے۔

انہوں نے اس وفد اور تمام عراقی سیکورٹی فورسز کی سلامتی، حفاظت، کامیابی اور خوشحالی کے لئے بارگاہ ایزدی میں دعا فرمائی، دوسری جانب مہمان وفد نے قیمتی وقت دینے اور پدرانہ نصیحتوں پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اپنے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ عراق کی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لئے چوکس آنکھیں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .