۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
সন্মানীয় সর্বোচ্চ মারজা -এর সঙ্গে আল্লামা সৈয়দ মীর দামাদ বাহরুল উলুম ও তাঁর সহদলের সাক্ষাৎ

حوزہ/ مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر میں علامہ سید میر داماد بحر العلوم اور ان کے ہمراہ وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات کا مقصد آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی عیادت اور ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کرنا تھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرجع تقلید آیت اللہ العظمیٰ حافظ بشیر حسین نجفی نے اپنے مرکزی دفتر میں علامہ سید میر داماد بحر العلوم اور ان کے ہمراہ وفد کا گرمجوشی سے خیر مقدم کیا۔ اس ملاقات کا مقصد آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی عیادت اور ان کی صحت کے حوالے سے خیریت دریافت کرنا تھا۔

ملاقات کے دوران، علامہ سید میر داماد نے آیت اللہ العظمیٰ بشیر نجفی کی علمی خدمات کو سراہتے ہوئے ان کی صحت و سلامتی کے لیے دعائیں کیں، گفتگو کے دوران نجف اشرف کی تاریخی اور علمی اہمیت، نیز حوزہ علمیہ کی موجودہ صورتحال اور اس کے مستقبل کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں رہنماؤں نے علمی میدان میں حوزہ علمیہ کی خدمات اور ان کی عالمی اہمیت پر زور دیا۔

یہ ملاقات دینی اور علمی حلقوں کے لیے خصوصی اہمیت کی حامل سمجھی جا رہی ہے، جس میں عالم اسلام کی اہم علمی شخصیات نے شرکت کی، اس دوران، دونوں شخصیات نے باہمی تعاون اور حوزہ علمیہ کے فروغ پر بھی زور دیا۔

مرجع تقلید حضرت آيت الله العظمیٰ حافظ بشيرحسين نجفی سے علامہ سيد ميرداماد ‌‏بحر العلوم کی اپنے وفد کے ہمراہ ملاقات

تبصرہ ارسال

You are replying to: .