حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف میں مرجع تقلید آیت اللہ العظمی بشیر حسین نجفی نے حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ علی رضا اعرافی اور اُن کے ہمراہ آئے ہوئے وفد کا خیر مقدم کیا۔
ملاقات کے دوران وفد نے آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کو علامہ میرزا نائینی کے علمی افکار، اُن کی خدمات پر منعقدہ بین الاقوامی کانفرنس کے نتائج اور ان کی فکری و علمی میراث پر تیار کیے گئے جامع موسوعاتی منصوبے کی تازہ پیش رفت سے آگاہ کیا۔
اس موقع پر آیت اللہ اعرافی نے قُم میں حوزہ علمیہ کی تاسیس کی صد سالہ تقریبات میں آیت اللہ العظمی بشیر نجفی کی جانب سے اُن کے نمائندے حجۃ الاسلام شیخ علی نجفی کی شرکت پر خصوصی شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے مرجع تقلید کی جانب سے وفد کے لیے وقت نکالنے پر بھی اظہارِ قدردانی کیا۔
ملاقات میں دونوں شخصیات نے علمی تعاون اور حوزات کے درمیان علمی و فکری روابط کو مزید مضبوط بنانے پر زور دیا۔









آپ کا تبصرہ