۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

حوزہ/ تشیع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز و ملک میں تشیع کو درپیش مشکلات کے باوجود تشیع کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مجلس وحدت مسلمین کے سیکرٹری جنرل علامہ راجہ ناصر عباس جعفری حفظہ اللہ نے اپنے وفد سمیت مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے ان کے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے وفد میں علامہ شفقت شیرازی حفظہ اللہ سمیت مجلس وحدت مسلمین کے خارجہ امور کے عہد داران  شامل تھے۔

اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے تشیع کو پاکستان میں درپیش چیلنجز کو بیان کیا اور مزید یہ بھی بیان فرمایا کہ پاکستان میں تشیع کو درپیش مشکلات کے باوجود تشیع کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے۔

اس ملاقات میں جب علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اپنے مدارس کو علمی حوالے سے مضبوط سے مضبوط تر بنانے کے حوالے سے کیا اقدامات کیے جائیں،اس حوالے سے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی دام سے سوال کیا تو مرجع عالی قدر نے فرمایا کہ طلاب کو نصاب میں رائج قدیمی کتب کو پڑھایا جائے تاکہ طلاب کی صلاحیتوں میں اضافہ ہو۔

اس ملاقات میں علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے پاکستان میں کی جانے والی کاوشوں کو بیان کیا۔جنکو مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی نے انہیں سراہتے ہوئے مزید توفیقات کے اضافے کے لیے دعا فرمائی۔

آخر پر قیمتی وقت دینے پر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مرجع عالی قدر آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

طلاب کو نصاب میں رائج قدیمی کتب کو پڑھایا جائے، آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .