۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی سے جامعہ الکوثر کے مدیر اعلیٰ کی ملاقات

حوزہ/ ملاقات میں مرجع عالی قدر نے فرمایا حوزہ علمیہ نجف اشرف تمام حوزات علمیہ کی ماں ہے۔اس حوزے نے اساطین علم کو پیدا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نجف اشرف/آیت اللہ العظمی حافظ بشیر حسین نجفی سے جامعہ الکوثر کے مدیر اعلیٰ حجت الاسلام علامہ انور علی نجفی نے مرکزی دفتر نجف اشرف میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں حوزہ علمیہ نجف اشرف کی اہمیت و عظمت کے متعلق گفتگو ہوئی ۔

اس ملاقات میں مرجع عالی قدر نے فرمایا حوزہ علمیہ نجف اشرف تمام حوزات علمیہ کی ماں ہے۔اس حوزے نے اساطین علم کو پیدا کیا ہے۔

دوسری جانب حجت الاسلام علامہ انور علی نجفی نے آیت اللہ العظمی حافظ بشیر نجفی کے وجود مبارک اور دفتر کو عالم اسلام کے لیے بالعموم عالم تشیع بالخصوص اور حوزہ علمیہ نجف اشرف کے لیے بالاخص باعث برکت قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .