۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
نجف

حوزہ/ مؤسسہ بقیۃ اللہ الاعظم نجف اشرف عراق کی جانب سے اس سال رمضان المبارک میں متعدد قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کثیر تعداد میں حاملان قرآن شرکت فرما رہے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، طلاب مغربی بنگال (ہندوستان) ساکن نجف اشرف عراق کی جانب سے اس سال رمضان المبارک میں متعدد قرآنی کلاسز کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں کثیر تعداد میں حاملان قرآن شرکت فرما رہے ہیں۔

بہار قرآن ماہ رمضان المبارک کے لمحات کو غنیمت جانتے ہوئے اور اس کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے مؤسسہ بقیۃ الله (عج) نے متعدد قرآنی پروگرام کا اہتمام کیا جس میں تعلیم قرآن، ختم قرآن، مختصر احکام، مختصر دینیات، تعلیم نماز جیسے موضوعات قابل ذکر ہیں۔

یہ پروگرام بعد از نماز مغربین 7.30 بجے شب، بمقام حسینیہ بقیۃ اللہ نجف اشرف منعقد ہو رہا ہے، انشاءالله ماہ رمضان المبارک کے اس مختصر تعلیمی دورے کے بعد شرکت کرنے والوں اور ممتازین کے درمیان انعام تقسیم کیا جائے گا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .