۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مولانا ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی

حوزه/ مولانا ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی نے مراد آباد ہندوستان میں ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں اللہ تعالی کے مہمانوں کو چاہیئے کہ وہ دسترخوان نعمت سے مادی نعمتوں کے بجائے زیادہ سے زیادہ روحانی ومعنوی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مولانا ڈاکٹر شہوار حسین امروہوی نے مراد آباد ہندوستان میں ماہ رمضان کے دوسرے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان المبارک کے مبارک مہینے میں اللہ تعالی کے مہمانوں کو چاہیئے کہ وہ دسترخوان نعمت سے مادی نعمتوں کے بجائے زیادہ سے زیادہ روحانی ومعنوی نعمتوں سے فائدہ اٹھائیں، کیونکہ جیسا میزبان ہوتا ہے ویسے ہی نعمتوں کا انتظام ہوتا ہے جب ہم اللہ تعالی کے دسترخوان پر حاضر ہیں تو ہمیں صرف سیب، سنترہ، انگور، شربت وغیرہ سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہیئے بلکہ ہمیں اس روحانی مہینے میں زہد وتقوی اور پرہیزگاری کی نعمتوں سے استفادہ کرنا چاہیئے، تاکہ ہماری روح پاک ہو جائے اور تقوی کے اعلی مقام پر فائز ہو سکیں۔

رمضان المبارک کی سعادتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اُٹھانا چاہیئے، مولانا ڈاکٹر شہوار حسین

انہوں نے کہا کہ ہم نے اس مہینے کو کھانے پینے کا مہینہ قرار دیا ہے اور سارا دن صرف کھانے پینے اور افطاری کے بارے میں سوچتے رہتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اس مبارک مہینے کی سعادتوں اور برکتوں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیئے، تاکہ رضائے پروردگار حاصل ہو سکے، اللہ تبارک و تعالی سے دعا ہے کہ وہ اس مہینے کے طفیل میں ہم سب کے گناہوں کو معاف فرمائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .