جمعرات 6 مارچ 2025 - 15:40
رمضان المبارک، رضائے الٰہی کے حصول کا سنہری موقع؛ امام جمعہ ہمدان

حوزہ/ امام جمعہ ہمدان، حجت الاسلام والمسلمین حبیب الله شعبانی نے آستان قدس رضوی کے خدمت گزاروں کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہمدان: امام جمعہ ہمدان، حجت الاسلام والمسلمین حبیب اللہ شعبانی نے آستان قدس رضوی کے خادموں کی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رمضان المبارک کی فضیلت پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک ایسا بابرکت مہینہ ہے جس میں ہر لمحہ انسان کی روحانی ترقی کے لیے اہم ہوتا ہے۔ سال بھر انسان کی اللہ کی طرف پیش رفت سست ہوتی ہے، مگر رمضان میں یہ سفر تیز ہوجاتا ہے۔

حجت الاسلام والمسلمین شعبانی نے رمضان کو ایک میدانِ مقابلہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس مہینے میں ہمیں اپنی پوری توانائی کے ساتھ نیکیوں کی طرف بڑھنا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسان کا ایک سال کا رزق اسی مہینے میں مقدر ہوتا ہے، اور یہ صرف مالی رزق نہیں بلکہ ہر قسم کی بھلائی اور نیک اعمال کا فیصلہ بھی رمضان میں ہوتا ہے۔

انہوں نے آستان قدس رضوی کے خدمت گزاروں کو نصیحت کی کہ وہ اس خدمت کو اللہ کی نعمت سمجھ کر اس کی قدر کریں۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص خلوص دل سے امام رضا (ع) کی خدمت کرتا ہے، امام کی نظر کرم ہمیشہ اس پر رہتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha