۱۰ فروردین ۱۴۰۳ |۱۹ رمضان ۱۴۴۵ | Mar 29, 2024
AQR provides Quran gathering for teenagers in Ramadan

حوزہ/ امام رضا علیہ السلام کے حرم مطہر میں رمضان کے مبارک مہینے کی مناسبت سے "ابناء الرضا (ع)" نامی قرآنی محفل مقامی لوگوں اور زائرین کے بچوں کے لئے منعقد کی جا رہی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آستان قدس رضوی کے قرآن کریم کے مرکز کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین سید مسعود میریان نے ابناء الرضا کے زیر عنوان قرآنی محفل کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ رمضان کے مبارک مہینے میں امام رضا علیہ السلام میں حرم مطہر میں ابناء الرضا کے زیر عنواں زائرین اور مقامی بچوں کے لئے  قرآنی جلسوں اور محفل کا سلسلہ جاری ہے جس کا مقصد قرآنی تعلیمات کو فروغ دینا ہے۔  

انہوں نے مزید بتایا کہ بچوں کے لئے یہ قرآنی محفل روزانہ پانچ سے سات بجے شام تک حرم کے "صحن جمہوری اسلامی" میں ہورہی ہے۔

حجت الاسلام میریان نے بتایا کہ دارالقرآن الکریم کی نگرانی میں قرآن کریم کی تعلیمات پر مبنی  بچوں کی اس نورانی محفل میں خوبصورت آوازوں میں قرآن محید کی تلاوت اور ترتیل خوانی کی صدائیں گونج رہی ہوتی ہیں۔ نیز اس محفل میں کلام وحی کے بعض مفاہیم کو ماہرین اور اساتذہ کے ذریعے مختلف اسلوب میں بچوں کے لئے بیان کیا جاتا ہے۔ ابناء الرضا کے زیرعنوان ان قرانی محفلوں میں قصے کہانیوں، کھیل، مختلف سرگرمیوں اور ڈرامے وغیرہ کے ذریعے بچوں کی دلچسپی کو برقرار رکھا جاتا ہے اور ان کی معلومات میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔  

انہوں نے یہ بھی کہا کہ "تواشیح" یا کورس میں ترنم سے قرآنی آیات پڑھنے والے والے بچوں ہی کے گروہ ان خوبصورت پروگراموں کے ذریعے دلچسپی کو برقرار رکھتے ہیں نیز قرآنی مقابلے اور اس میں شریک ہونے والے بچوں کو قرعہ اندازی کے ذریعے انعامات کی تقسیم بھی اس قرآنی محفل  میں بچوں کے  انہماک کو قائم رکھتی ہے۔

آستان قدس رضوی کے قرآنی مرکز کے سربراہ نے یہ بھی کہا کہ اس محفل کے انعقاد سے نہ صرف یہ کہ بچوں میں تلاوت اور ترتیل قرآن کا شوق بڑھتا ہے بلکہ اس کے ذریعے ، انہی میں سے مستقبل کے باصلاحیت بچوں کا  سراغ  بھی لگایا جا سکتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .