۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
پاکستان کے سفیر روضہ امام رضا (ع) کا معائنہ کرتے ہوئے

حوزہ/ اسلامی جمہوریہ ایران میں متعین پاکستان کے سفیر نے اردو زبان زائرین کے لئے آستان قدس رضوی کے اقدامات اور خدمات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام، اہل بیت عصمت و طہارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسی لئے ہر سال سات لاکھ پاکستانی زائرین، ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے عراق کے سفر اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد قم اور مشہد کا سفر کرتے ہيں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سفیر رحیم حیات قریشی نے حضرت امام رضا علیہ السلام کے حرم کی زیارت کے موقع پر کہا کہ ایران اور پاکستان، مشترکہ تاریخ ، تمدن اور ایک دین کے حامل ہيں اور رسول خدا صلی اللہ ‏علیہ و آلہ و سلم سے محبت کرتے ہيں ۔

انہوں نے کہا کہ دونوں اسلامی جمہوریہ (یعنی ایران اور پاکستان ) بہت زیادہ دینی، ثقافتی اور تہذیبی اشتراکات کے حامل ہيں ۔

تصویری جھلکیاں:  پاکستان کے سفیر روضہ امام رضا (ع) کی زیارت کرتے ہوئے

پاکستانی سفیر نے کہا کہ پاکستان کے عوام ، اہل بیت عصمت و طہارت سے بے پناہ محبت کرتے ہیں اور اسی لئے ہر سال سات لاکھ پاکستانی زائرین، ائمہ اطہار کی زیارت کے لئے عراق کے سفر اور امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے بعد قم اور مشہد کا سفر کرتے ہيں اور اس وقت بھی وہ کرونا کی وجہ سے پیدا ہونے والے حالات میں بہتری کا انتظار کر رہے ہیں تاکہ زیارت کا سلسلہ پھر سے شروع کر سکیں ۔ 

رحیم حیات قریشی نے کہا  کہ آستان قدس رضوی ہمیشہ اردو زبان زائرین کے لئے اچھا میزبان رہا ہے اور وہ ان زائرین   کو خاص سہولتیں مہیا کراتا ہے جن میں سے اردو زبان زائرین  کے لئے ایک روا‍ق کو مخصوص کرنا اور مختلف مواقع پر خصوصی پروگراموں کا انعقاد شامل ہے ۔

انہوں نے  میر جاوہ سرحدی علاقے میں پاکستانی زائرین  کے لئے امام رضا علیہ السلام کمپلیکس کو آستان قدس رضوی کے قابل قدر اقدامات میں سے قرار دیا اور کہا کہ اس کمپلیکس کی وجہ سے میر جاوہ سرحد پر پاکستانی زائرین کے لئے بہتر حالات پیدا ہو جائيں گے ۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .