حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں ڈنمارک کے سفیر "ستج باولو براس" ایک وفد کے ہمراہ نجف اشرف میں حرم امیرالمومنین (علیہ السلام) کی زیارت سے مشرف ہوئے۔
ڈنمارک کے سفیر نے حرم امیر المومنین علیہ السلام میں تاریخی، تمدنی اور اسلامی فن تعمیر کے آثار دیکھ کر حیرت اور تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا: شہر نجف اشرف اور بالخصوص حرم امام علی علیہ السلام تا ریخی اہمیت کا حامل ہے۔
ڈنمارک کے سفیر نے مزید کہا: میں پہلی بار حرم کی زیارت سے مشرف ہوا ہوں اور اس حرم کے تمام خادموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔