حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، گیلان کے طریقت قادریہ کے متولی شیخ عفیف گیلانی کی سرپرستی میں ایشیا، افریقہ اور یورپ کے فاضل مسلمانوں کا ایک دستہ حرم حضرت امیر المومنین علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوا۔
اس دستے نے حرم امیر المومنین علیہ السلام کے صحنوں کی زیارت کی اور حرم کے ذمہ دار افراد نے حرم کی تاریخ اور زائرین کی خدمت کے سلسلے میں وضاحتیں پیش کیں۔
اس گروہ نے زیارت سے مشرف ہو کر افتخار کا اظہار کیا اور حرم کے تاریخی آثار سے ششدر رہ گئے۔