اتوار 14 نومبر 2021 - 09:00
جرمنی کے سیاحوں کی حرمِ امیر المومنین (ع) کی زیارت

حوزہ / جرمنی کے سیاحوں کے ایک گروپ نے نجف اشرف میں حرم امیر المومنین علیہ السلام میں حاضر ہوکر اس حرم کی زیارت کا شرف حاصل کیا اور آستانہ مقدسہ علوی کی تاریخی اور قدیمی آثار کو دیکھا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جرمنی کے سیاحوں کے ایک گروپ نے حرم امیر المومنین علیہ السلام میں حاضر دی، حرم مطہر کی زیارت اور یہاں کے تاریخی اور قدیمی آثار کو نزدیک سے دیکھا۔

اس گروپ نے حرم مطہر حیدری علیہ السلام کی تاریخی میراث کو دیکھ کر خوشگوار حیرت کا اظہار کرتے ہوئے اس حرم کی تصویریں لیں اور آستان مقدس علوی علیہ السلام کی خوبصورت اسلامی معماری کا مشاہدہ کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha