۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدر الدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ / حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے عراقی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کو قانون کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے اپنے بیانات میں اسرائیلی اجناس خریدنے کی حرمت کے متعلق فتوے کی جانب بھی اشارہ کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نجف اشرف کے امام جمعہ و الجماعت حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدرالدین قبانچی نے عراق کے شہر نجف اشرف میں نماز جمعہ کے خطبوں سے خطاب کرتے ہوئے عراقی عدلیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ مظاہرین کے قتل میں ملوث افراد کا سراغ لگا کر انہیں قانون کے کٹہرے میں لائے۔ انہوں نے اپنے بیانات میں اسرائیل سے اجناس خریدنے کی حرمت پر فتوے کی جانب بھی اشارہ کیا۔

انہوں نے مظاہرین کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے اس واقعہ میں ملوث افراد کی شناسائی اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کا مطالبہ کیا اور عراقی وزیراعظم مصطفی الکاظمی کے گھر پر حملے کی بھی شدید مذمت کی۔

انہوں نے اسرائیلی اجناس خریدنے کی حرمت پر آیت اللہ سید علی سیستانی کے فتوے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: جو بھی حضرت علی ابن ابی طالب علیہ الصلوۃ والسلام کی محبت اپنے دل میں رکھتا ہے وہ اسرائیلی اجناس کبھی نہیں خریدتا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے آخر میں کہا: بشریت، خداوند متعال اور خود انسان ہی سے دوری اور لاتعلقی کی وجہ سے افسردگی کا شکار ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .