۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام و المسلمین سید صدرالدین قبانچی امام جمعه نجف اشرف

حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی انتخابات بھر پور شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے اور انتخابات میں شرکت کرنا ایک قسم کی عبادت ہے،کہا کہ شیخ الازہر کا عراق میں بھرپور استقبال کیا جائے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امام جمعہ نجف اشرف حجۃ الاسلام والمسلمین سید صدر الدین قبانچی نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ عراقی انتخابات بھر پور شرکت کے ساتھ اختتام پذیر ہوں گے اور انتخابات میں شرکت کرنا ایک قسم کی عبادت ہے،کہا کہ الازہر مصر کے سربراہ شیخ الازہر کا عراق میں شاندار اور بھر پور انداز میں استقبال کیا جائے گا۔

انہوں نے شیخ الازہر کے دورۂ عراق کے موقع پر بھر پور استقبال کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے مزید کہا کہ نجف اشرف کا دروازہ امت اسلامیہ کے اتحاد و وحدت کی خاطر تمام اسلامی رہنماؤں کے لئے کھلا ہے۔

امام جمعہ نجف اشرف نے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے مابین مذاکرات کے بغداد کے کردار کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثبت قدم قرار دیا اور کہا کہ ہماری نظر میں،یہ مذاکرات،اسلامی جمہوریہ ایران کی حکومت کا تختہ الٹنے اور قتل و غارت کی سیاست میں ناکامی کے بعد سعودی خارجہ پالیسی میں تبدیلی کا باعث بنیں گے۔

انہوں نے زور دے کر کہا کہ امریکہ افغانستان میں شکست کے بعد اپنے مزدوروں کی حمایت نہیں کر سکا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے بیان کیا کہ عراقی انتخابات زیادہ ٹرن آؤٹ کے ساتھ ختم ہوں گے اور عراقی جمہوریت کے تجربے کی کامیابی اور جمہوریت مخالفوں کی شکست کا عملی مظاہرہ ہوں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عراقی عوام میں امید اور قوت ہے اور ان کے خدا،اہل بیت(ع)اور مرجعیت دینی کے ساتھ مضبوط رشتے کی بنیاد پر،وہ اپنے مستقبل کا درست فیصلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

خطیب نجف اشرف نے کہا کہ انتخابات میں شرکت ایک قسم کی عبادت ہے؛کیونکہ پہلے مرحلے میں انتخابات میں حصہ لینے کے حوالے سے مرجعیت دینی نے تاکید کی ہے،دوسرا یہ کہ عراق اہل بیت(ع)کی امانت ہے اور تیسرا یہ کہ یہ معاملہ مسلمانوں کے معاملات پر توجہ دینے کے مترادف سمجھا جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین قبانچی نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفیٰ (ص) کی توہین کرنے والا سویڈن کارٹونسٹ لارس فیلکس کی ہلاکت کی طرف اشارہ کیا اور مغربی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ پیغمبر اسلام (ص) کے خلاف ہرزہ سرائی اور توہین آمیز کارٹون شائع کرنے سے گریز کریں۔

آخر میں،امام جمعہ نجف اشرف نے پیغمبر اسلام(ص)کی وفات کے موقع پر امیر المؤمنین(ع) کی زیارت کے لئے آنے والے 60 لاکھ شیعوں کا شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .