۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
حجت الاسلام سیدمحمد نبوی

حوزہ/سنندج میں مدرسہ خاتم الانبیاء (ص) کے پرنسپل نے کہا کہ تقریب مذاہب اسلامی میں شیعہ اور سنی دینی مدارس کا کلیدی اور بنیادی کردار ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ایرانی صوبۂ کردستان کے شہر سنندج میں حوزہ علمیہ خاتم الانبیاء کے پرنسپل،حجۃ الاسلام سید محمد نبوی نے آج طلباء اور اساتذہ کی ایک نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد باسعادت ختمی مرتبت حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ والہ و سلم اور ہفتۂ وحدت کی مناسبتیں درپیش ہیں۔ہفتۂ وحدت،دین و مذہب کے تمام ہمدردوں کے لئے ایک اہم موقع ہے۔

مدرسۂ خاتم الانبیاء کے سربراہ نے کہا کہ"ہفتۂ وحدت"جسے امام راحل(رح)کی حکمت کا نتیجہ سمجھا جا سکتا ہے،یہ ہفتہ اب اسلامی دنیا میں ایک اہم موضوع بن چکا ہے اور اس سلسلے میں کانفرنسوں اور نشستوں کا انعقاد،عالم کفر و استکبار کے مقابلے میں امت مسلمہ کے اتحاد و وحدت کی راہ کو مزید مضبوط اور ہموار کرتا ہے۔

 استاد حوزہ علمیہ شہر سنندج نے مزید کہاکہ تقریب مذاہب اسلامی میں شیعہ اور سنی دینی مدارس کا کلیدی اور بنیادی کردار ہے۔

حجۃ الاسلام نبوی نے بیان کیا کہ ایک مسلمان اور مؤمن کو اسلامی معاشرے میں اتحاد کو نقصان پہنچانے والے کسی بھی عنصر سے بچنا چاہئے اور اس کے برعکس،مسلمانوں کے مابین اتحاد و اتفاق اور یکجہتی کی فضاء قائم کرنے کے لئے کوشاں رہنا چاہئے۔

حوزہ علمیہ خاتم الانبیاء(ص) شہر سنندج کے پرنسپل نے مزید کہا کہ کچھ لوگ ہمیشہ اہل سنت اور اہل تشیع کے مابین اختلافات کو ہوا دینے کی کوشش میں رہتے ہیں،جنہیں اسلامی دنیا میں فتنہ کی باقیات سمجھا جانا چاہئے،کیونکہ اگر وہ دل سے اسلام پر یقین رکھتے اور مذہب کے ہمدرد ہوتے تو وہ کبھی بھی اختلافات کو ہوا نہیں دیتے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .