حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ناروے میں کشتی کی عالمی چیمپین شپ کے مقابلوں میں ایران کے پہلوانوں کی زبردست کارکردگي پر رہبر انقلاب اسلامی آیۃ اللہ العظمی خامنہ ای نے ایک پیغام میں ان پہلوانوں اور ان کے کوچ حضرات کا شکریہ ادا کیا ہے۔
رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام درج ذیل ہے:
بسم اللہ الرحمن الرحیم
ملک کے گریکو رومن کشتی کے پہلوانوں اور ان کے کوچ حضرات کو صد آفرین کہ جنھوں نے سبھی کو خاص طور پر نوجوانوں کو مسرت عطا کی۔ ان شاء اللہ آپ سبھی کامیاب رہیں۔
سید علی خامنہ ای
11 اکتوبر 2021