پیر 22 ستمبر 2025 - 10:12
عالمی مقابلوں میں ایران کی گریکو رومن ٹیم کی مقتدرانہ فتح پر رہبر انقلاب کا تہنیتی پیغام

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے ملک کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم کے چیمپین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور قوم کو خوش کرنے اور ملک کا وقار بڑھانے پر کھلاڑیوں، کوچز اور مینیجرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کرکے ملک کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم کے چیمپین بننے پر مبارکباد پیش کی ہے اور قوم کو خوش کرنے اور ملک کا وقار بڑھانے پر کھلاڑیوں، کوچز اور مینیجرز کا شکریہ ادا کیا ہے۔ رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمان الرحیم

گریکو رومن کشتی کے چیمپین جوانوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

آپ کے اور فری اسٹائل کشتی میں آپ کے بھائيوں کے عزم مصمم اور سخت کوشی نے قوم کو مسرور اور ملک کو سربلند کیا۔

خداوند عالم سے آپ کی سربلندی اور فتح کے لیے دعاگو ہوں اور کھلاڑیوں، کوچز اور مینیجرز کو شاباشی دیتا ہوں۔

سید علی خامنہ ای

21 ستمبر 2025

یاد رہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم گيارہ سال بعد اور دوسری بار چیمپین بنی ہے۔ ایران کی گریکو رومن کشتی کی ٹیم نے زاگرب میں منعقد ہونے والے 2025 کے مقابلوں میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔

یہ ایران کی تاریخ میں پہلی بار ہے جب ملک کی فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کی ٹیمیں ایک ہی ٹورنامنٹ میں عالمی چیمپین بنی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha