پیر 21 اگست 2023 - 19:30
کشتی کے عالمی مقابلے جیتنے پر رہبر انقلاب اسلامی نے ایرانی پہلوانوں کا شکریہ ادا کیا

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں چیمپین کا ٹائٹل حاصل کرنے پر ایرانی پہلوانوں کی انڈر-20 ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے ایک پیغام جاری کر کے گریکو رومن اور فری اسٹائل کشتی کے عالمی مقابلوں میں چیمپین کا ٹائٹل حاصل کرنے پر ایرانی پہلوانوں کی انڈر-20 ٹیم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کا پیغام حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

گریکو رومن کشتی کی قومی ٹیم کے عزیز جوانوں نے اپنی فتح سے ایرانی قوم کو خوش کر دیا۔
عزیزو!
میں آپ کا اور فری اسٹائل اور گریکو رومن کشتی کی انڈر-20 ٹیموں کا شکریہ ادا کرتا ہوں جنھوں نے پچھلے دو ہفتوں کے درمیان فتوحات حاصل کی ہیں۔

سید علی خامنہ ای
21 اگست 2023


لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha