پیر 22 ستمبر 2025 - 19:42
کشتی کے عالمی میدان میں ایران کی شاندار کامیابی، آیت اللہ اعرافی کا پیام تبریک

حوزہ/ سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کروشیا کے شہر زاگرب میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں ایرانی فری اسٹائل اور گری کو رومن کشتی ٹیموں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، سربراہ حوزہ علمیہ ایران آیت اللہ علی رضا اعرافی نے کروشیا کے شہر زاگرب میں منعقدہ عالمی مقابلوں میں ایرانی فری اسٹائل اور گری کو رومن کشتی ٹیموں کی شاندار کامیابی پر مبارکباد پیش کی ہے۔

اپنے پیغام میں آیت اللہ اعرافی نے کہا کہ ایرانی پہلوانوں کی یہ بہترین کامیابی پوری قوم کے لیے خوشی اور سربلندی کا باعث بنی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ کامیابی دراصل شب و روز محنت، درست منصوبہ بندی اور ذمہ داران و کوچ وغیرہ کی کوششوں کا ثمر ہے جس نے ثابت کیا کہ ایران کے باصلاحیت نوجوان، اپنی غیرت، پہلوانی روح اور عزم کے ساتھ دنیا کے اعلیٰ اعزازات اپنے نام کر سکتے ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے کشتی فیڈریشن کے صدر، کوچز، ذمہ داران اور مڈل حاصل کرنے والے تمام پہلوانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے لیے مزید کامیابیوں اور سربلندی کی دعا کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha