حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آج بروز جمعرات قم المقدسہ میں اربعین کے بین الاقوامی مبلغین کی قدردانی کے لیے ایک عظیم الشان کانفرنس منعقد ہو رہی ہے، جس میں عراق کے عتبات عالیات کے ذمہ داران بھی خصوصی شرکت کے لیے موجود ہیں۔
یہ کانفرنس چند لمحے قبل حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی امور کے ادارے کی جانب سے امین ہال میں شروع ہوئی ہے، اور اس وقت حوزہ ٹی وی پر براہِ راست نشر کی جا رہی ہے۔
کانفرنس کے براہِ راست مشاہدے کے لیے یہاں کلک کریں
کانفرنس میں حوزہ علمیہ ایران کے سربراہ آیت اللہ اعرافی اور عراق کے عتبات عالیات کے دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے۔ اس موقع پر مختلف زبانوں پر عبور رکھنے والے مبلغین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا جائے گا۔ مزید برآں، آئندہ اربعین کے لیے منصوبہ بندی بھی اس کانفرنس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
اربعین کے موقع پر 600 زباندان مبلغین کو بصرہ، دیالہ، ناصریہ، دیوانیہ اور نجف سے کربلا کے راستے میں بھیجا گیا تھا، تاکہ وہ دینی اور شرعی سوالات کے جوابات دے سکیں۔ یہ مبلغین سات دن تک اپنے علاقوں میں تبلیغی سرگرمیوں میں مصروف رہے، جسے عوام اور عراقی عتبات عالیات کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔
20 ملین زائرین کی موجودگی نے عراقی مبلغین کی سرگرمیوں کو بھی تقویت بخشی ہے، اور اس سلسلے کو آئندہ مزید قوت کے ساتھ جاری رکھنے کا ارادہ ہے۔
آپ کا تبصرہ