پیر 29 دسمبر 2025 - 15:47
اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کی تجلیل و تقدیر کے لئے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

حوزہ / حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے کہا: اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کی تجلیل و تقدیر کی دوسری کانفرنس جمعرات 11 دی 1404 شمسی بمطابق یکم جنوری 2026ء کو قم المقدسہ میں منعقد ہو گی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی‌ زادہ نے اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کی تجلیل و تقدیر کی مناسبت سے منعقدہ کانفرنس سے متعلق پریس کانفرنس میں امیر المؤمنین حضرت علی علیہ السلام کی ولادت باسعادت اور یومِ تکریمِ مقامِ پدر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اربعین حسینی میں حوزۂ علمیہ کی تبلیغی سرگرمیوں کے مختلف پہلوؤں کو بیان کیا۔

انہوں نے کہا: اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کی تجلیل کی یہ کانفرنس مسلسل دوسرے سال منعقد ہو رہی ہے۔ یہ کانفرنس بین الاقوامی تبلیغ کے میدان میں اس باوقار، جہادی اور تہذیبی تحریک کی قدردانی ہے جو دقیق منصوبہ بندی اور وسیع ہم آہنگیوں کے ذریعے قابلِ قدر نتائج تک پہنچی ہے۔

حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے اربعین حسینی کو ایک تہذیبی مظہر قرار دیتے ہوئے کہا: عظیم اربعین واک نے عالمِ اسلام کے بہت سے ثقافتی اور سماجی معادلات کو بدل کر رکھ دیا ہے۔ کسی بڑے بحران کے بغیر بیس ملین سے زائد افراد کی شرکت، وہ بھی مکمل طور پر عوامی بنیاد پر، اس الٰہی تحریک کی عظیم صلاحیت کی علامت ہے۔

اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کی تجلیل و تقدیر کے لئے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

حجت الاسلام موسوی‌ زادہ نے فکری مسائل اور دینی شبہات کے جواب کو حوزۂ علمیہ کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے کہا: عراقی عوامی تنظیموں سے گفت و شنید میں یہ بات سامنے آئی کہ محرم کے اواخر سے عراق کے جنوبی علاقوں سے اربعین واک کا آغاز ہو جاتا ہے؛ یہ وہ راستہ تھا جس پر اب تک حوزوی تبلیغی سرگرمیوں نے کم توجہ دی تھی۔

انہوں نے کہا: اربعین کے موقع پر اعزام کیے گئے مبلغین میں سے نوے فیصد سے زائد عربی زبان پر مہارت رکھتے تھے۔ ان مبلغین کا اصل مخاطب عراقی عوام تھے اور یہ موجودگی عراقی تنظیموں کی درخواست پر ہی عمل میں آئی۔ نیز تقریباً دس فیصد مبلغین کو انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی، اردو اور آذری زبانوں میں نجف سے کربلا کے راستے غیر عرب زبان زائرین سے رابطے کے لیے منظم کیا گیا۔

حجت الاسلام والمسلمین موسوی زادہ نے بین الاقوامی اربعین مبلغین کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقدہ اس کانفرنس کی تاریخ کا اعلان کرتے ہوئے کہا: یہ کانفرنس یکم جنوری 2026ء بروز جمعرات قم المقدسہ میں منعقد ہو گی اور اس میں مبلغین گروہوں کے سربراہان، ایرانی اور عراقی حکام اور دیگر مبلغین کی تجلیل و تقدیر عمل میں لائی جائے گی۔

اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کی تجلیل و تقدیر کے لئے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

اربعین حسینی کے بین الاقوامی مبلغین کی تجلیل و تقدیر کے لئے کانفرنس کے انعقاد کا اعلان

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha