حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراق میں بین الاقوامی مبلغین کے سلسلہ وار میدانی دوروں کے تسلسل میں حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی شعبہ کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین کوہساری، حشد الشعبی سے حجت الاسلام فجری، ادارہ بین الاقوامی تبلیغی ادارہ کے ڈائریکٹر حجت الاسلام موسوی زادہ اور ان کے ہمراہ وفد نے صوبہ واسط کے شہر کوت کے محور میں موجود مبلغین کا دورہ کیا۔
حجت الاسلام والمسلمین کوہساری نے اس ملاقات میں ثقافتی معاونتی پروگراموں اور اربعین واک کے شاندار انعقاد میں عراقی عوام کے وحدت بخش کردار کے بارے میں گفتگو کی۔
انہوں نے عراقی عوامی اور سکیورٹی اداروں کے مؤثر تعاون پر خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے اس مثبت تعامل کو مسلمانوں کی باہمی ہمدلی کی ایک کامیاب مثال قرار دیتے ہوئے اسے اہلبیت علیہم السلام کے نظریات کی تکمیل کا ذریعہ قرار دیا اور کہا: مسلمان قوموں کے ثقافتی تعلقات کو مضبوط کرنے کا مؤثر عنصر "اتحاد و وحدت" ہے۔
حجت الاسلام موسوی زادہ نے وفد کے تعارف کے ساتھ انجام دیے گئے پروگراموں کی وضاحت کی اور اربعین میں ثقافتی اہداف اور حکمت عملی کو بیان کیا۔
انہوں نے زائرین کے درمیان ثقافتی اور دینی تعلقات قائم کرنے میں مبلغین کے مؤثر کردار پر بھی تاکید کی۔
حشد الشعبی صوبہ واسط کے قیادتِ عملیات کے سربراہ نے بین الاقوامی مبلغین کی فعال موجودگی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے ان ثقافتی کوششوں کو ایران اور عراق کے دو ملتوں کے تعلقات کو گہرا کرنے میں بھی اہم قرار دیا۔









آپ کا تبصرہ