جمعہ 17 اکتوبر 2025 - 06:00
حوزہ علمیہ بین الاقوامی علمی و تبلیغی سرگرمیوں کا مکمل حامی ہے

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی زادہ نے کہا: حوزہ کو بین الاقوامی سطح پر اپنا حقیقی مقام حاصل کرنے کے لیے حوزوی تنظیموں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی سطح پر یہی تنظیمیں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی علمی و تحقیقی کمپلیکس کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی زادہ نے دو کتابوں "از علم تا تجربه" اور "قطعاً سننتصر" کی رونمائی کے موقع پر بین الاقوامی سطح پر علمی تجربے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے عالمی سطح پر فعال حوزوی تنظیموں کو مضبوط کرنے کی اپیل کی اور حوزہ کے بین الاقوامی علمی و تبلیغی سرگرمیوں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا۔

انہوں نے بین الاقوامی انسٹیٹیوٹ "رویش اندیشه و معرفت" میں منعقدہ تقریب میں ان کتب کے مصنفین اور انسٹیٹیوٹ کے مینیجرز کی علمی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: کتاب "از علم تا تجربه" ملائیشیا اور انڈونیشیا کے علمی سفر کے میدانی تجربات اور یادداشتوں کا نتیجہ ہے۔ یہ سفرنامہ دو بین الاقوامی قرآنی کانفرنسوں میں شرکت کے دوران تحریر کیا گیا اور اس نے ثابت کیا کہ جنوب مشرقی ایشیا میں علمی و قرآنی مکالمے کی بہت زیادہ صلاحیت موجود ہے۔

حجت الاسلام سید جعفر موسوی زادہ نے مزید کہا: اس سفر کے دوران یونیورسٹیوں، کالجوں اور قرآنی مراکز میں متعدد علمی و تعلیمی نشستیں منعقد ہوئیں اور اسلامی فکر، قرآن اور ایران کے معاصر علماء کے نظریات کو بہت پذیرائی ملی۔ اس کتاب میں پیش کردہ تجربات، طلباء اور محققین کے لیے بین الاقوامی سطح پر علمی شرکت کی رہنمائی کر سکتے ہیں۔

انہوں نے اپنے خطاب کے دوران بین الاقوامی حوزوی تنظیموں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: حوزہ کو بین الاقوامی سطح پر اپنا حقیقی مقام حاصل کرنے کے لیے حوزوی تنظیموں کو فعال کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ عالمی سطح پر یہی تنظیمیں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں اور انتظامی ڈھانچے سے آزاد ہو کر مؤثر علمی و ثقافتی روابط قائم کر سکتی ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha