حوزہ نیوز ایجنسی کے نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس کے ڈائریکٹر حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی زادہ نے اربعین حسینی کے کثیر اللسانی اور بین الاقوامی مبلغین کی دوسری اعزازی کانفرنس کے موقع پر کہا: اس کانفرنس میں ان 600 کثیر اللسانی اور بین الاقوامی اربعین مبلغین کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جنہوں نے اربعین واک کے تیرہ مختلف راستوں پر اور عراق کے تیرہ صوبوں میں خدمات انجام دیں۔
انہوں نے مزید کہا: نجف، کربلا اور دیگر راستوں پر ہمارے مبلغین انگریزی، چینی اور دیگر زبانوں میں بھی موجود تھے۔ ہمیں اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے کہ عراقی عوامی اداروں اور بالخصوص عراقی مرجعیت کے تعاون سے مذہبی مسائل کے جوابات، شکوک و شبہات کے حل اور زائرین کی رہنمائی کے لیے ہم یہ عظیم کام انجام دے سکے اور پیدل راستوں پر مبلغین کو تعینات کر سکے۔
حجت الاسلام والمسلمین موسوی زادہ نے اس کانفرنس کے اہداف کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: آج کی یہ کانفرنس ان عزیز اور بزرگوار افراد کی محنتوں کی قدردانی کے سلسلہ میں منعقد ہوئی ہے، جس میں عراقی مہمان بھی موجود ہیں تاکہ ہم ان عزیز افراد کی محنتوں کی حدتوان قدردانی کرتے ہوئے انہیں خراجِ تحسین پیش کریں۔
انہوں نے کہا: اربعین واک میںعوام کا اس منصوبے پر استقبال واقعی بے مثال رہا ہے۔ اسی وجہ سے حوزہ علمیہ کا بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس پورے سال ان مبلغین سے رابطہ رکھتا ہے اور معاملات کی دیکھ بھال کرتا ہے، مبلغین کی بررسی کی جاتی ہے اور مبلغین کی روانگی ایک خاص عمل کے ذریعے ہوتی ہے تاکہ وہ اپنی بہترین کارکردگی پیش کر سکیں۔
حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اعلیٰ تعلیمی کمپلیکس کے ڈائریکٹر نے آخر میں عراقی موکب داروں کی مثبت رائے کا ذکر کرتے ہوئے کہا: عراقی موکب داروں نے بھی اس اقدام کی بھرپور حمایت کی ہے اور حتی وہ چاہتے ہیں کہ مبلغین مواکب میں موجود رہیں تاکہ زائرین اباعبداللہ الحسین علیہ السلام کی میزبانی کے ساتھ ساتھ ان کے مذہبی سوالات کے جوابات بھی دیے جا سکیں۔ عراقی موکب داروں کی طرف سے اس اقدام کو بہت سراہا گیا ہے۔









آپ کا تبصرہ