حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، آیت اللہ اعرافی مدیر حوزہ علمیہ نے اپنے حکم نامہ میں حجت الاسلام موسوی زاده کی تقرری کا اعلان کیا۔ ان کے اس حکم نامہ کا متن حسب ذیل ہے:
بسمہ تعالیٰ
جناب حجت الاسلام والمسلمین سید جعفر موسوی زاده (زید عزہ)
سلام و احترام کے بعد،
جنابعالی کے تجربات اور شایستگیوں کے پیش نظر اور بین الاقوامی امور کے سربراہ کی تجویز پر آپ کو دو سال کے لیے "مرکز مدیریت حوزہ علمیہ کے بین الاقوامی اعلی تعلیمی و تحقیقی کمپلیکس" کا مدیر مقرر کیا جاتا ہے۔
امید ہے کہ خدا پر توکل اور اولیائے الٰہی و حضرت ولی عصر (عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف) سے توسل کرتے ہوئے آپ اپنی ذمہ داری، تدبیر، وقت گزاری، علمی ہم آہنگی اور اخلاق مداری کے ساتھ اس الٰہی امانت اور تنظیمی ودیعت کی حفاظت میں کامیاب رہیں گے۔
اس موقع کو غنیمت جانتے ہوئے میں حضرات حجج الاسلام حسینی کوهساری اور شیعی سمیت اس کمپلیکس کے تمام سابقہ مدیران، ماہرین اور کارکنان کی گرانقدر خدمات پر صمیمانہ شکریہ ادا کرتا ہوں۔
آخر میں حوزہ علمیہ کی طویل المدت اسناد، دوسرے پانچ سالہ منصوبے، مصوبہ پروگراموں اور قوانین کے نفاذ میں بھرپور کوشش اور اس کمپلیکس میں بین الاقوامی امور کے سرپرست محترم ساتھ مکمل ہم آہنگی پر تاکید کرتا ہوں۔
خداوند متعال سے آپ اور آپ کے معزز رفقا کے لیے اس کمپلیکس میں مزید توفیقات کا طلبگار ہوں۔
علی رضا اعرافی
مدیر حوزہ علمیہ









آپ کا تبصرہ