حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، اس نشست میں آیت اللہ اعرافی نے ۱۵۰۰ ویں میلاد با سعادت حضرت نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی مبارکباد پیش کی اور "نہج البلاغہ" میں رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بیان کردہ خصوصیات پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا: نہج البلاغہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شخصیت کو پہچاننے اور دنیا کے سامنے متعارف کرانے کے بہترین منابع میں سے ایک ہے۔
مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: امیرالمؤمنین علیہ السلام نے سو سے زیادہ اوصاف اور خصوصیات رسول اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے لیے ذکر کی ہیں۔ جن میں «عبودیت»، «خدا کی متمایز رسالت»، «خاتمیت»، «انسانیت کے لیے بند راہوں کو کھول دینا»، «حق کو درست طریقوں سے بیان کرنا»، «باطل کے لشکروں کو نابود کرنا»، «جھوٹی عظمتوں کو توڑ دینا» اور «امانت الٰہی کا بار اٹھانا» شامل ہیں۔
حوزہ علمیہ کی اعلی کونسل کے اس رکن نے اس موقع پر ملائیشیا کے محبان اہل بیت (ع) اور موجود اساتذہ کو نصیحت کی کہ وہ ملائیشیا اور پوری اسلامی دنیا کی امنیت، استقلال، وحدت اور عزت کے لیے کوشاں رہیں اور ایران و ملائیشیا سمیت اسلامی ممالک کے درمیان مختلف میدانوں میں تعلقات کو مضبوط کریں۔
آیت اللہ اعرافی نے کہا: جمہوریہ اسلامی ایران کی پالیسی ہمیشہ سے امت اسلامی کو مقدم رکھنے اور فرقہ واریت سے بالاتر رہنے کی رہی ہے اور فلسطین و غزہ کا دفاع اس کا مستقل اصول ہے۔









آپ کا تبصرہ