نظامِ اسلامی
-
اسٹوڈنٹس سے ملاقات میں رہبر انقلاب اسلامی:
مغرب میں یونیورسٹی ایک بڑی خامی میں مبتلا ہے جس کی وجہ سے علم صیہونی طاقتوں کا ہتھکنڈا بن جاتا ہے
حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی آيت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای نے اتوار کی شام ملک کے تقریبا تین ہزار طلبہ اور اسٹوڈنٹ یونینوں کے نمائندوں سے ملاقات میں جو تقریبا تین گھنٹے تک جاری رہی 'آج سے بہتر کل' کو ملک اور نظام کا اصل ہدف قرار دیا اور اس بنیادی ہدف کو عملی جامہ پہنانے اور ملک کی مادی و معنوی پیشرفت کے لیے اسٹوڈنٹس اور اسٹوڈنٹ یونینوں کو نئی نئي تجاویز اور جدت عمل پیش کرنے کی دعوت دیتے ہوئے کہا کہ عالم کی تربیت، علم کی پیداوار اور ان دونوں باتوں کو سمت عطا کرنا، یونیورسٹی کے تین اصلی فرائض ہیں۔
-
حوزہ علمیہ خواہران کی محقق:
نظامِ اسلامی کے بلند اہداف کو حاصل کرنے کے لیے صبر و استقامت کی ضرورت ہے
حوزہ / حوزہ علمیہ خواہران کی محقق نے کہا: اگر ہم واقعی انقلاب اسلامی کی اقدار اور نظریات کا دفاع کرنا چاہتے ہیں تو جہاد تبیین کے میدان میں درست اور سنجیدگی سے فکر کرنے کی ضرورت ہے۔
-
ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات:
آیت اللہ العظمٰی سبحانی کی انتخابات میں شرکت / ووٹ کاسٹ کرنے پر تاکید
حوزہ / حضرت آیت اللہ سبحانی نے ایرانی پارلیمانی اور مجلسِ خبرگان کے انتخابات میں شرکت کی اور اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
-
حجت الاسلام علی معبودی:
امامت اور ولایت نظامِ اسلامی کے تحفظ کا سبب ہیں
حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: دشمن بخوبی جانتا ہے کہ جمہوری اسلامی ایران کی عزت اور اقتدار کا سرچشمہ "ولایت فقیہ" ہے اور اسی وجہ سے اس نے اپنے تمام مذموم منصوبوں اور حملوں کا رخ ولایت فقیہ کی جانب کر رکھا ہے۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی:
ایرانی عوام انقلابِ اسلامی کے حامی اور نظامِ اسلامی کے مدافع ہیں، نہ ہی وہ مقدسات کی توہین کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے لئے عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں
حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیے کہ جمہوری اسلامی ایران کی معزز عوام ہمیشہ نظامِ اسلامی اور انقلاب کے اصولوں کے محافظ تھے اور ہیں اور وہ اپنے مقدسات کے بارے میں انتہائی حساس ہیں۔ لہذا شرپسند افراد عوام کی صفوں سے جدا ہیں اور عوام کبھی بیت المال یا اپنے لوگوں کی جان و مال کے لئے خطرہ نہیں بنتے، نہ ہی وہ مقدسات کی توہین کرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے لئے عدم تحفظ کی فضا پیدا کرتے ہیں۔
-
صوبہ بوشہر میں رہبر معظم کے نمائندہ:
استکباری اور ثقافتی جارحیت دینی معاشرے کی افکار کو تبدیل کرنے کے درپے ہے
حوزہ / حجت الاسلام و المسلمین غلام علی صفائی بوشہری نے کہا: حوزہ علمیہ کو قومی اور بین الاقوامی مقام پر اپنی سنجیدہ ثقافتی موجودگی پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس وقت دنیا میں استکباری اور ثقافتی جارحیت اسلامی معاشرے کے لوگوں کے افکار اور فکری بنیادوں کو تبدیل کرنے کے درپے ہے۔