بدھ 13 اگست 2025 - 17:36
نظام اسلامی کی الٰہی مشروعیت عوامی مقبولیت اور افکارِ عامہ کی پشت پناہی سے متحقق ہوتی ہے

حوزہ / مدیر حوزہ علمیہ نے کہا: نظام اسلامی کی الٰہی مشروعیت عوامی مقبولیت اور افکارِ عامہ کی پشت پناہی سے متحقق ہوتی ہے اور ’’انتخابات‘‘ اور ’’عوام کی میدانی موجودگی‘‘ ملکی سماجی اور سیاسی طاقت کے بنیادی ستون ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مدیر حوزہ علمیہ آیت اللہ علی رضا اعرافی نے قم میں تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کے سربراہ اور مسئولین کے ساتھ منعقدہ ملاقات میں اربعین اور ماہِ صفر کے اختتامی ایام پر تعزیت پیش کی اور تمام شہداء کو خراج عقیدت پیش کیا۔

حوزہ علمیہ کی اعلیٰ کونسل کے رکن نے حوزہ علمیہ اور عوام کے مختلف میدانوں میں کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہم ایک شہری کی حیثیت سے میدان میں حاضر ہوتے ہیں اور حوزات علمیہ کی حیثیت سے بھی تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل کی مرکز، صوبوں اور ملک کے مختلف علاقوں میں خدمات اور کوششوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور بالخصوص آپ کی گرانقدر خدمات اور آیت اللہ جنتی اور ان کے ساتھیوں کی چار دہائیوں پر مشتمل محنت کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

نظام اسلامی کی الٰہی مشروعیت عوامی مقبولیت اور افکارِ عامہ کی پشت پناہی سے متحقق ہوتی ہے

مدیر حوزہ علمیہ نے مزید کہا: تبلیغات اسلامی رابطہ کونسل ان اداروں میں سے ہے جو ملک کے مختلف واقعات اور حوادث میں فعال موجودگی رکھتا ہے اور کئی نشیب و فراز سے گزر چکا ہے۔ یہ ادارہ عوام کی ہمّت اور اداروں بالخصوص خود کونسل کی قیادت سے انقلاب اسلامی کے لیے ایک قیمتی سرمایہ بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا: نظام اسلامی کی الٰہی مشروعیت عوامی مقبولیت اور افکارِ عامہ کی پشت پناہی سے متحقق ہوتی ہے اور ’’انتخابات‘‘ اور ’’عوام کی میدانی موجودگی‘‘ ملکی سماجی اور سیاسی طاقت کے بنیادی ستون ہیں۔

آیت اللہ اعرافی نے آخر میں کہا: اس عالمی درخشش کو مزید مضبوط بنانا اور مختلف علاقوں کے تجربات سے استفادہ، داخلی پیشرفت اور اختراع کے ساتھ، انقلاب اسلامی کے مقام کو عالمی سطح پر مزید بلند کر سکتا ہے۔

نظام اسلامی کی الٰہی مشروعیت عوامی مقبولیت اور افکارِ عامہ کی پشت پناہی سے متحقق ہوتی ہے

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha