پیر 4 اگست 2025 - 05:00
جهاد تبیین، دشمن کی سازشوں کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اور ضروری فریضہ ہے

حوزہ / حجت‌الاسلام مهدی عبدی نے کہا: رہبر معظم انقلاب کی تاکیدات کی روشنی میں، جهادِ تبیین ایک فوری اور ضروری واجب ہے تاکہ دشمن کے تحریفاتی پروپیگنڈے کا مؤثر طور پر مقابلہ کیا جا سکے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ مطابق، اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کرمانشاہ کے سربراہ حجت‌الاسلام والمسلمین مهدی عبدی نے کہا: اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل امام خمینیؒ کے حکم سے تأسیس ہوئی اور گزشتہ ۴۵ برسوں میں ہمیشہ انقلاب اسلامی کی تبلیغ اور حقائق کی وضاحت کے محاذ پر صفِ اول میں رہی ہے۔

انہوں نے جهادِ تبیین کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا: رہبر معظم انقلاب نے جهادِ تبیین کے چار بنیادی ارکان بیان کیے ہیں: وجوب، قطعیت، فوریت اور عمومی شمولیت۔

اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کرمانشاہ کے سربراہ نے مزید کہا: جهادِ تبیین آج دشمن کی تحریفات کے مقابلے میں ایک ناقابلِ انکار ضرورت بن چکی ہے۔

حجت‌الاسلام عبدی نے دشمن کی جانب سے تاریخی اور مذہبی حقائق کو مسخ کرنے کی کوششوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: عاشورا کے واقعات اور امیرالمؤمنین علی علیہ‌السلام کی شہادت جیسے حقائق کو تحریف کا نشانہ بنا کر دشمن عوام کے ذہنوں میں تردید پیدا کرنا چاہتا ہے لیکن ہمیں جهادِ تبیین کے ذریعے ان سازشوں کا قاطع جواب دینا ہوگا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha