حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ چہار محال و بختیاری میں حوزہ علمیہ کے مدیر حجت الاسلام والمسلمین اسحاق سعیدی نے اپنی گفتگو کے دوران مدارس اور بچوں، نوجوانوں اور جوانوں کے درمیان تبلیغی و تربیتی سرگرمیوں میں مصروف علماء و مبلغین اور ثقافتی مسئولین کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا: یاد رہے کہ مبلغِ دین کا طرزِ عمل اس کی تقریر سے زیادہ اثر رکھتا ہے۔
انہوں نے حالیہ برسوں کی پیچیدہ سافٹ وار کا ذکر کرتے ہوئے کہا: آج دشمن نے نوجوانوں کو ہدف بنا لیا ہے اور ان کے ایمان اور امیدوں پر حملہ کر رہا ہے۔ اگر نوجوان کا ایمان اور امید چھین لی جائے تو باقی تمام منصوبے خود نوجوانوں کے ہاتھوں پورے کروا لیے جاتے ہیں۔
حجت الاسلام والمسلمین سعیدی نے کہا: آج اصل جنگ نہ میزائل کی ہے نہ ڈرون کی بلکہ اصل جنگ ذہنوں اور نفسیات کی جنگ ہے۔ دشمن ذہنوں پر قبضہ کر رہا ہے اور ان کے ساتھ کھیل رہا ہے لہٰذا ہمیں اس حملے کے مقابلہ کرنا ہو گا۔
انہوں نے کہا: ہمیں معاشرے کی مشترکہ اقدار پر کام کرنا چاہیے جیسے والدین کا احترام، صداقت، مہربانی، دوستوں کی مدد، ادب، معلم کا احترام جیسے امور جو ہماری آئندہ نسل کی مضبوط تربیت کی بنیاد ہیں۔









آپ کا تبصرہ