۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
تصاویر/ مراسم تشییع پیکر شهید حجت‌الاسلام محمد اصلانی

حوزہ / ایران کے صوبہ قزوین کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے دفتر نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ "دشمن ایران و افغانستان اور شیعہ و سنی اختلافات کی آگ کو بھڑکانے کے درپے ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ قزوین کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے دفتر نے ایک بیانیہ جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ "دشمن ایران و افغانستان اور شیعہ و سنی اختلافات کی آگ کو بھڑکانے کے درپے ہے"۔ اس بیانیہ کا متن اس طرح ہے:

بسم الله الرحمن الرحیم

ایک بار پھر، مجرم امریکہ اور اس کے حواریوں کے گھناؤنے ہاتھ جہادی اور مخلص عالم دین حجت الاسلام شہید اصلانی کے پاکیزہ خون کے ساتھ رنگے جانے کے ساتھ دو دیگر جہادی علماء کو زخمی کرنے سے رنگے گئے ہیں۔

ان دہشت گردانہ کارروائیوں میں دنیا کا سب سے بڑا فسادی ملک اور شیطان بزرگ امریکہ، افواہیں پھیلا کر اور مذہبی اور قومی اختلافات کو ہوا دے کر اس خطے میں اپنے مذموم مقاصد پورے کرنے کے درپے ہے۔

شیطان بزرگ اور اس کے حواریوں بالخصوص اس کے ناجائز اولاد اسرائیلی حکومت نے اپنے آپ کو تعطل سے بچانے اور اسلامی انقلاب کی برآمدگی اور دنیا کی مظلوم اقوام کی بیداری سے خوفزدہ ہونے کی وجہ سے مختلف تنازعات ایجاد کرنے کی کوشش میں ہیں۔ اسی سلسلہ میں اب وہ ایران و افغانستان اور شیعہ و سنی اختلافات کی آگ کو ہوا دینے کے درپے ہیں۔

صوبہ قزوین کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کے دفتر نے امام رضا علیہ السلام کے روضہ مبارک اور شہر گنبد کاووس میں ہونےء والی دہشتگردی پر حضرت امام زمان عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف اور ولی فقیہ حضرت خامنہ ای، حزب الہی قوم، خاص طور پر شہید کے خانوادہ کی خدمت میں تبریک و تسلیت پیش کرتے ہوئے ان واقعات کی شدید مذمت کرنے کے ساتھ ساتھ دو جہادی علماء دین کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی ہے۔اور حکومتی اور امنیتی اداروں سے درخواست کی ہے کہ وہ ان واقعات کی چھان بین اور ان میں شامل عوامل و عناصر کو سخت اور عبرتناک سزا دیتے ہوئے دشمن اور استکبار کی سازشوں کو برملا کریں۔

صوبہ قزوین کی اسلامی تبلیغی رابطہ کونسل کا دفتر

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .